نیٹ بلنگ سسٹم صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے نیٹ بلنگ سسٹم کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عام صارفین، صنعتکاروں اور تاجر برادری پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو توانائی بحران کے حل کیلئے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو عوام اور کاروباری طبقے کیلئے سہولت کا باعث ہوں، نہ کہ مشکلات میں اضافے کا سبب بنیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں خصوصاً بلوچستان کے صنعتکاروں نے توانائی لاگت کم کرنے اور برآمدات میں مسابقت برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے سولر سسٹمز نصب کیے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد نہ صرف اپنی پیداواری لاگت کو کم کرنا تھا بلکہ قومی گرڈ پر بوجھ کم کرکے ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب لے جانا بھی تھا۔ تاہم نیٹ بلنگ سسٹم کے تحت اضافی بجلی کم نرخ پر خریدنے کی پالیسی صنعتوں کیلئے شدید نقصان کا باعث بنے گی اور ان کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل شعبہ اور تاجر برادری پہلے ہی مہنگی بجلی، ٹیکسوں کے بوجھ اور معاشی سست روی کا شکار ہیں۔ ایسے میں نیٹ بلنگ کا نفاذ ان کیلئے دہرا دھچکا ثابت ہوگا۔ ایک طرف انہیں مہنگے نرخوں پر بجلی خریدنی پڑے گی اور دوسری جانب اگر وہ اضافی سولر بجلی پیدا کریں تو اسے کم قیمت پر فروخت کرنا ہوگا، جو کسی بھی طور منصفانہ نہیں۔ صوبائی کنوینئر نیکہا کہ اگر حکومت نے اس فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید متزلزل ہوگا اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، جس کا براہ راست اثر روزگار اور برآمدات پر پڑے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیٹ بلنگ سسٹم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ایسی پالیسی مرتب کی جائے جو قابلِ تجدید توانائی کی حوصلہ افزائی کرے، نہ کہ اس کی حوصلہ شکنی۔آخر میں سید امان شاہ نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی صارفین، صنعتکاروں اور تاجر برادری کے جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی اور اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا تاکہ عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے والے فیصلوں کو روکا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.