ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے اس رضاکارانہ فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے کہ جس کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی (ERF) کی شرح میں 3 فیصد کمی کر کے اسے 4.50 فیصد کی مسابقتی سطح پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے فیڈریشن کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی ہی ملک کے لیے واحد قابلِ عمل، پائیدار اور حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس اقدام کو برآمدات سے وابستہ صنعتوں کے لیے بروقت ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سرمایہ کی لاگت کو معقول بنانے اور کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی سے متعلق ایف پی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے کو مؤثر انداز میں پورا کرتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سہولت اس وقت 1,052 ارب روپے کی موجودہ ERF حد کے تابع ہے؛ تاہم، یہ حد بنیادی طور پر لچکدار ہے اور جون 2027 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) یا ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM Bank) کی جانب سے ضرورت کے مطابق بڑھائی جا سکتی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 300 بیسس پوائنٹس کی یہ کمی محض مالیاتی ایڈجسٹمنٹ نہیں؛ بلکہ ہماری مینوفیکچرنگ اور برآمدی صنعت کے لیے مسابقت میں براہِ راست بہتری ہے۔ 4.50 فیصد کی نئی شرح کے ساتھ پاکستانی برآمد کنندگان اب بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے علاقائی حریفوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں گے؛ جہاں طویل عرصے سے سنگل ڈیجٹ اور مسابقتی فنانسنگ کم لاگت دستیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب نجی شعبہ حکومتی ویژن کے تحت مضبوط معاشی بحالی اور برآمدی نمو کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق شرح میں یہ کمی صنعتی قرضوں کی دستیابی کو بہتر کرے گی۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے گزشتہ مالی سال کے دوران ایس ایم ای سیکٹر میں قرضہ لینے والوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 4.5 فیصد کی ERF شرح چھوٹے برآمد کنندگان کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی؛ جو کہ فنانسنگ لاگت میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو توقع ہے کہ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے برآمد کنندگان کی مسلسل معاونت جاری رکھیں تو اس لاگت میں کمی کے نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں مثبت نمو حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو مالی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر،ایف پی سی سی آئی نے حکومت کے ساتھ مل کر قومی برآمدی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ نئی کم شدہ ERF شرح 2026 اور اس کے بعد کے عرصے میں معاشی استحکام کی بنیاد ثابت ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ

Read More

TECHNOLOGY

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.