رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کی تصدیق کردی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا۔ پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ نقل و حرکت اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ میں شمالی افغانستان میں آئی ایس کے پی کے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

طاہر اندرابی نے بھارتی ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں 55 مسلمان جان سے گئے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عمان میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور مثبت پیش رفت کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے سپیکٹرم میں کمی کے باوجود پاکستان ان مذاکرات کو خوش آمدید کہتا ہے۔

طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ بیانات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں برس پاکستان کے دورے کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم ابھی تک ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ازبک صدر نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر مملکت کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران وزارتی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور معاہدوں اور روڈ میپ پر عملدرآمد کے عزم کی تجدید کی گئی۔

ازبکستان کو پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مزید برآں، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس میں انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کی تعریف کرتے ہیں، جس نے تشدد اور جنگ سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

طاہر اندرابی نے زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی نقشے کے مطابق اپنی حدود کا تحفظ کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.