نسیم شاہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل آکشن کی سب سے بڑی بولی کیچ کرلی

پاکستان سپر لیگ نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی جب لیگ کے پہلے باقاعدہ پلیئر آکشن میں ریکارڈ بولیاں لگیں اور نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہو کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں روایتی ڈرافٹ سسٹم کو ختم کر کے مکمل آکشن ماڈل متعارف کرایا گیا۔

فرنچائز مالکان نے کھل کر بولیاں لگائیں اور کئی بڑے نام پیچھے رہ گئے۔

حتمی بولی کے بعد راولپنڈی نے نسیم شاہ کو حاصل کر کے تاریخ کی سب سے بڑی رقم ادا کی جبکہ کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی ان سے کم قیمت پر فروخت ہوئے۔

پی ایس ایل 11 کے 5 مہنگے ترین کھلاڑی

نسیم شاہ، راولپنڈی، 8 کروڑ 65 لاکھ روپے

فہیم اشرف، اسلام آباد یونائیٹڈ، 8 کروڑ 50 لاکھ روپے

ڈیرل مچل، راولپنڈی، 8 کروڑ 5 لاکھ روپے

فخر زمان، لاہور قلندرز، 7 کروڑ 95 لاکھ روپے

ڈیوڈ وارنر، کراچی کنگز، 7 کروڑ 90 لاکھ روپے

پی ایس ایل کے نئے آکشن فارمیٹ نے لیگ کی مالیاتی حرکیات کو یکسر بدل دیا ہے اور فرنچائزز کی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.