اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے موبائل فون رجسٹریشن کی نئی ’’عارضی موبائل رجسٹریشن‘‘ سہولت متعارف کردی ہے، جس کے تحت وہ اپنے ذاتی موبائل فون 120 دن تک بغیر کسی ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے پاکستان میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سہولت کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سیاحوں کو پاکستان آمد پر باآسانی مقامی سم استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ ٹیکس فری رجسٹریشن ایک وِزٹ کے لیے 120 دن کے لیے دستیاب ہوگی، اور ہر دورہ پاکستان پر اسے دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، یعنی یہ سہولت صرف ایک بار تک محدود نہیں بلکہ متعدد بار استعمال کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ ہر بار نئی درخواست جمع کرائی جائے۔

رجسٹریشن کے لیے صارفین کو ڈیوائس آئی ایم ای آئی، پاسپورٹ نمبر، نیشنل آئیڈینٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی نمبر، پاکستان میں جاری موبائل نمبر، آمد اور روانگی کی تاریخ سمیت بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں، جن کی تصدیق متعلقہ اداروں کے ریکارڈ سے کی جاتی ہے۔

یہ سہولت پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے تحت فراہم کی جا رہی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے تین بنیادی طریقے ہیں۔

آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن، یو ایس ایس ڈی کوڈ *8484# ڈائل کر کے درخواست جمع کرانا، یا ملک بھر میں موجود موبائل آپریٹرز کے کسٹمر سروس سینٹرز یا فرنچائز پر جا کر رجسٹریشن کرانا۔

پی ٹی اے نے اس عمل کی وضاحت کے لیے دو منٹ پر مشتمل ٹیٹوریل ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مرحلہ وار طریقہ کار سمجھایا گیا ہے تاکہ صارفین کو پورٹل اور فارم فلنگ میں آسانی ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قانونی ڈیوائسز کے استعمال کو فروغ دینے، اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرنے اور نیٹ ورک سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.