سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار


سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے اسلام آباد کے آرام باغ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی ملکیت 1 ارب روپے مالیت کی عمارت صارم برنی ویلفئیر ٹرسٹ سے واپس حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ای ٹی پی بی کے زیر انتظام مذکورہ عمارت کافی عرصے سے ٹرسٹ کے غیر قانونی تسلط میں تھی، جس کا استعمال مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے کیا جا رہا تھا۔

عمارت میں صارم برنی کی طرف سے کم عمر بچوں کی مبینہ اسمگلنگ کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے باعث وہ اس وقت جیل میں موجود ہیں۔

عمارت کو قبضے میں لینے کے بعد سیل کر دیا گیا اور بعد ازاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سپرد کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد عمارت کا قانونی اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا، جبکہ غیر قانونی قبضے پر مزید سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

TECHNOLOGY

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.