ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان

پاکستان کی ثابت قدمی پر آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا، پاکستان کا کڑی شرائط کے تحت بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے حوالے سے اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کام کرگیا، آئی سی سی خود گھٹنوں کے بل چل کر منانے آگیا۔

لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر کرنےکے بعد ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلادیشی بورڈ کے مابین تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ آئی سی سی بورڈ سے تجاویز کی حتمی منظوری لیں گے۔

بنگلادیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو ڈھاکا میں مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے۔

باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی میں دوبارہ رابطہ ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.