وزارتِ مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

عازمینِ حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور نے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کروانے کی نئی حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزہ کے حصول کے لیے لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی اپنا بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں، جس سے انہیں سہولت میسر آئے گی اور غیر ضروری سفر سے بچا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر جا کر بھی بائیو میٹرک کروانے کی سہولت دستیاب ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ تاشیرہ سینٹرز سے بائیو میٹرک مکمل کروانے کے بعد ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔

حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر کے اپنے حج ویزہ کے اجرا کو یقینی بنائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.