رمضان المبارک: دنیا کے کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور کہاں سب سے چھوٹے ہوں گے؟

رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔

علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان 18 فروری کو بھی ہو سکتا ہے۔

اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا، جس سے روزہ داروں کے لیے سہولت رہے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.