یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں تقریب کا اہتمام

ابو ظہبی. یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی-اس تقریب کا مقصد پاکستان کے لیے پرعزم حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرنا تھا- مقرر ین نے تقا ریر کے دوران کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں-اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے- یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان اور سفارت خانہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی-


حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے لوگوں کے جذبہ کو سراہا گیا-محترمہ فوزیہ فیاض نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے مسئلہ کو اٹھاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے-اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دکھایا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس

Read More

انسان 50 سال تک چاند پر دوبارہ کیوں نہ جا سکا؟

چاند پر انسانی قدم پڑے اب نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.