گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

گوگل نے یوٹیوب پر ایک چھوٹی ویڈیو شیئر کی جس میں فون میٹل فریم کے ساتھ نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

فون کا ڈیزائن پچھلے ماڈل جیسا ہے اور اس میں کیمرے کا بَمپ نہیں ہے، یعنی فون کے پچھلے حصے کا ڈیزائن صاف اور ہموار ہے ۔ اس طرح فون ڈیسک پر رکھنے سے نہیں لڑکھڑائے گا۔

ویڈیو میں گوگل ’پکسل 10 اے‘ کی لانچ کی تاریخ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ بجٹ فرینڈلی پکسل فون 18 فروری 2026 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں ایک مہینہ پہلے لانچ ہو رہا ہے، کیونکہ ’پکسل 9 اے‘ مارچ میں ریلیز ہوا تھا۔

اگرچہ گوگل نے ابھی فون کی مکمل تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم، لیکس سے کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔ جس کے مطابق، ’پکسل 10 اے‘ممکنہ طور پر چار رنگ کالا (اوبسڈین)، ہلکا جامنی (لیوینڈر)، سرخ مائل گلابی (بیری) اورسلیٹی (فوگ) میں دستیاب ہوگا۔

ہارڈویئر لیکس کے مطابق فون میں پچھلے ماڈل ’پکسل 9 اے‘ کی طرح ٹینسر فور جی چپ سیٹ استعمال ہوگی۔ فون میں 6.3 انچ کا 120 ہرٹز ایمولیڈ ڈسپلے اور 5100 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جو 23 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرے گی۔

یہ فون زیادہ تر پکسل 9 اے جیسا ہی ہے، یعنی اس میں بڑی تبدیلی نہیں کی گئی جس سے قیمت کم رکھی جا سکتی ہے۔

فون کی متوقع قیمت تقریباً 500 امریکی ڈالر ہوگی، جو پچھلی پکسل اے سیریز کی قیمتوں کے مطابق ہے۔

یہ فون ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کم قیمت میں اچھا فون اور جدید فیچرز چاہتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.