پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار فزکس، اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیکاتھون کا مقصد ملک میں کوانٹم ریسرچ کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ہیکاتھون میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔

ہیکاتھون کو اقوام متحدہ اور یورپی تنظیم برائے نیوکلیئر تحقیق (سرن) کی بین الاقوامی معاونت بھی حاصل ہے۔ مقابلوں کیلیے ملک بھر سے 950 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ 

سخت انتخابی جانچ کے بعد 42 فائنلسٹ منتخب کیے گئے، شرکاء قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی نگرانی میں جدید ‘کوانٹم پروسیسنگ یونٹس’ استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔

چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ ہیکاتھون میں شریک نوجوان پاکستان کے مستقبل کے سائنسی قائدین ہیں۔ کوانٹم ٹیکنالوجی اب ایک تصور نہیں بلکہ عملی حقیقت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کے پیچیدہ مسائل کے حل میں کوانٹم ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن قومی ترقی کیلیے انسانی وسائل پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.