عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، بصورتِ دیگر حج ویزہ کا اجرا ممکن نہیں ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج اپنی سہولت کے لیے گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بھی بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج اور کل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے عازمین کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیو میٹرک کا عمل مکمل کریں اور تصدیقی ای میل لازمی محفوظ رکھیں۔

ترجمان نے عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ آخری وقت کا انتظار نہ کریں تاکہ حج کے انتظامات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.