ہانیہ عامر کی جانب سے الومناتی الزامات کی تردید، مشی خان کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے الومناتی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ یہ الزامات سینیئر اداکارہ اور میزبان مشی خان کی جانب سے سامنے آئے، جنہوں نے ہانیہ کے بعض پوسٹس میں مبینہ طور پر شیطانی یا الومناتی اشارے کرنے کا دعویٰ کیا۔

ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت دی کہ وہ محض کام کرنے والی خاتون ہیں اور یہ تمام دعوے غلط ہیں۔

مشی خان کے الزامات
سینیئر میزبان اور اینکر مشی خان نے انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں ہانیہ ایک خاص اشارہ کر رہی تھیں۔ بعض لوگوں کے مطابق یہ اشارہ ’ I Love You ‘ کا سائن لینگویج ہے، لیکن مشی خان نے اسے الومناتی نشان قرار دیا اور کہا کہ ہانیہ نے یہ اشارے کئی بار کیے ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی رائے کھل کر بیان کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہر شخص، چاہے وہ اداکارہ ہو یا سیاستدان، اپنے اعمال کے بارے میں جوابدہ ہو۔ ان کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں، کچھ ہانیہ کے حق میں اور کچھ مشی خان کے موقف سے متفق ہیں۔

ہانیہ عامر کی وضاحت
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں کہا کہ یہ سب کیا منظر ہے؟ لوگ مجھ پر کیوں نشانہ لگا رہے ہیں؟ میرے پاس پہلے سے ہی کئی مسائل ہیں۔ کبھی آپ میری شادی کے کارڈز چھاپ دیتے ہیں، کبھی میری ماں کو میرے کپڑے پسند نہیں آتے، اور اب مجھے الومناتی کہہ رہے ہیں۔ میں الومناتی نہیں ہوں، میں ایک کام کرنے والی خاتون ہوں اور اپنا کام کر رہی ہوں۔ میں یہ سب نہیں سنبھال سکتی۔اس کے بعد مشی خان نے ہانیہ کی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جانتے ہوئے، آپ کا ردعمل حیران کن نہیں تھا۔

شائقین کا ردعمل
ہانیہ کے فینز نے انسٹاگرام پر ان کی حمایت میں بھرپور ردعمل دیا۔ ایک فین نے لکھا، ’اگر ہانیہ کے خاندان کو ان سے مسئلہ ہے تو اس کا مطلب ہے وہ صحیح سمت میں جا رہی ہیں‘۔

ایک اور نے کہا کہ ’کون کہتا ہے کہ ان کے ڈمپلز جعلی ہیں؟ حسد کرنے والے اپنی آنکھیں چیک کروائیں‘۔کچھ شائقین نے ہانیہ کی کامیابی پر رشک کرنے والوں پر تنقید کی اور کہا، “لوگ آپ کی کامیابی سے جل رہے ہیں، ہانیہ!‘۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز

Read More

TECHNOLOGY

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

یوٹیوب نے کمائی کا قانون مزید سخت کر دیا، واچ ٹائم کی شرط دگنی

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کی شرائط مزید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.