ایران سے مذاکرات اچھے رہے، فریق ڈیل کے قریب ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اور فریقین کسی ممکنہ ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت تعمیری رہی اور پیش رفت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں اہم نکات پر مزید تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جو خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار دیکھنا نہیں چاہتا اور اسی مقصد کے تحت سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ان کے مطابق امریکا خطے میں اپنی سیکیورٹی پوزیشن بھی مضبوط بنا رہا ہے اور امریکی بحریہ کا بڑا بیڑا جلد مشرقِ وسطیٰ پہنچ جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بھی اچھی اور مثبت بات چیت جاری ہے، اور امریکا سفارتی ذرائع سے اس تنازع کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عُمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کو ہوئے تھے۔

مذاکرات میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے تھے، جبکہ امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر مذاکرات میں شریک ہوئے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل دونوں ممالک کے اہلکار اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.