آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سابق عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ کرکٹ اسٹارز کی نمایاں فہرست شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔ اعلان کردہ کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی چار معروف سابق کھلاڑی کریں گے جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم میں شامل ہیں۔ یہ دونوں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.