سینئر جج گلگت بلتستان (پاکستان) غلام عباس کے اعزاز میں عشا ئیہ کا اہتمام

سینئر جج گلگت بلتستان (پاکستان) غلام عباس کے اعزاز میں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں عشا ئیہ کا اہتمام کیا گیا- جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی جن میں امتیاز را نجھا سی ای او، انٹرنیشنل لیگل پارٹنرز، راجہ شاہد سی ای او، اے کے آئی گولڈ انویسٹمنٹ، مڈل ایسٹ، حاجی عبد الہادی سی ای او، اسپائس گروپ، یو اے ای، آصف ملک سول انجینئر، بلال فیروز سینئر بینکر ، عثمان چوہدری اور کاروباری شخصیا ت شامل تھیں ۔


عشا ئیہ کا اہتمام ملک یاسر امتیاز اعوان (بانی رکن پاکستان تحریکِ انصاف مڈل ایسٹ، سابق صدر پاکستان تحریکِ انصاف متحدہ عرب امارات، اور صدر ریڈ پاکستان یو اے ای چیپٹر) نے کیا-اس تقریب میں فکری و سماجی امور، قانون و انصاف، اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بامقصد تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس عشائیے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط کے فروغ، مثبت مکالمے، ذمہ دار قیادت اور پیشہ ورانہ و سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کی-
تقریب کے اختتام پر سینئر جج گلگت بلتستان غلام عباس نے اس شاندارعشائیے کے انعقاد پر ملک یاسر امتیاز اعوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام معزز شرکاء کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب باہمی اعتماد، اتحاد اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.