والدین کے آن لائن گیمنگ پر اعتراض پر تین بہنوں نے افسوسناک قدم اٹھایا

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں تین کم عمر بہنیں اپنی رہائشی عمارت کی 9ویں منزل سے کود کر ہلاک ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب والدین نے ان کی آن لائن گیمنگ کی عادت پر اعتراض کیا۔ مرنے والی تین بہنوں کی شناخت پاکھی (12 سال)، پراچی (14 سال) اور وشیکا (16 سال) کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ تینوں بہنیں گیمنگ میں اتنی مصروف تھیں کہ اکثر پڑھائی سے غافل رہتی تھیں اور خاندان سے الگ تھلگ ہو گئی تھیں۔

واقعے کے بعد ان کے قریب سے ایک ڈائری اور 8 صفحات پر مشتمل خودکشی کا نوٹ ملا، جس میں انہوں نے اپنی گیمنگ کی عادت اور جذبات بیان کیے

نوٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ جو کچھ اس ڈائری میں لکھا ہے، سب پڑھ لو کیونکہ یہ سب سچ ہے۔ مجھے واقعی افسوس ہے، معافی، پاپا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع صبح تقریباً 2:15 بجے ملی، اور جب اہلکار موقع پر پہنچے تو تینوں بہنوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بہنوں نے کووڈ‑19 کے دوران آن لائن گیمنگ شروع کی تھی اور وہ خاص طور پر مشن یا ٹاسک بیسڈ گیمز میں مگن رہتی تھیں۔ اس کی وجہ سے وہ اکثر اسکول نہیں جاتیں اور زیادہ وقت کھیل میں گزارتی تھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران چونکا دینے والا انکشاف

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں انکشاف ہوا

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.