متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پوئپا کے سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے معاونِ خصوصی شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شریک تھے۔

سفیر سالم الزابی نے وفد کا سفارتخانے آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ نوعیت کے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے اور افرادی قوت کی فراہمی اس تعلق کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں اور قابلِ قدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی محنت کش اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ہمیشہ یو اے ای کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

سالم الزابی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہوم ورک جاری ہے اور اس حوالے سے جلد پیش رفت متوقع ہے، جس سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے یو اے ای کے سفیر کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مند افرادی قوت نہ صرف یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ورک ویزوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

اوپن اے آئی ٹوکنز کی قیمتیں کم کرے گا؟ اے آئی مارکیٹ میں ہلچل

اوپن اے آئی مبینہ طور پر اپنی اے آئی سروسز کے استعمال پر وصول کیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.