حج کے لیے ویزوں کا اجرا کب شروع ہوگا؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز اتوار 8 فروری یعنی 20 شعبان سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے مطابق ویزوں کا یہ بروقت اجرا ایک تیز رفتار شیڈول کا حصہ ہے، جس کا مقصد مناسکِ حج سے تقریباً 4 ماہ قبل خدمات کی تیاری مکمل کرنا اور عازمینِ حج کو زیادہ سہولت اور آرام فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کے لیے مشاعرِ مقدسہ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نُسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔

اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکیجز بھی بک کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ مشاعرِ مقدسہ میں بین الاقوامی عازمین کے لیے تقریباً 485 خیمے مختص کر دیے گئے ہیں اور 73 حج امور دفاتر نے اپنے بنیادی معاہداتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

وزارت کے مطابق حج امور دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ اندرون و بیرونِ مملکت رابطہ اور ہم آہنگی کا عمل بدستور جاری ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ویزوں کا اس قدر ابتدائی مرحلے میں اجرا حج سیزن کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے، جس سے انتظامات مزید منظم ہوں گے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

یہ اقدام حج انتظامات کو ہموار بنانے اور ممکنہ مشکلات سے بچاؤ کے لیے کیے گئے جامع انتظامی و تکنیکی اقدامات کا حصہ ہے، جن میں مشاعرِ مقدسہ میں خدمات کے معاہدوں کی تکمیل، رہائش و ٹرانسپورٹ کی منظوری، اور خیموں کی تیاری و تقسیم شامل ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.