بھارتی مظالم کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکے، کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکے، کشمیر جلد کشمیری عوام کی امنگوں اور تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا، پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمعرات کو مظفرآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورآزادی کشمیر کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقامی عمائدین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ہندوتوا پر مبنی اقدامات کشمیری عوام کے عزم اور جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔

سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے تک پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر جلد کشمیری عوام کی امنگوں اور تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول میں ہمہ وقت چوکسی اور مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھی جائے تاکہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے اگلے مورچے کا بھی معائنہ کیا اور محاذِ اول پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں مظفرآباد پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے

Read More

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.