یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے یوٹیوب سنتے تھے تو اب یہ سہولت ختم ہو گئی ہے۔ گوگل نے تصدیق کر دی ہے کہ یوٹیوب پر بیک گراؤنڈ پلے بیک اب صرف پریمیئم صارفین کے لیے ہوگا، فری صارفین اس ٹرک سے مزید فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

یوٹیوب کے فری صارفین اب موبائل براؤزر پر ویڈیو کو بیک گراؤنڈ میں نہیں چلا سکیں گے۔ گوگل کے مطابق جب صارف ویڈیو چلتے ہوئے براؤزر کو منی مائز یا اسکرین لاک کرتا ہے تو آواز خود بخود بند ہو جاتی ہے۔

اس سے پہلے کئی صارفین Edge، Brave، Vivaldi اور Samsung Internet جیسے تھرڈ پارٹی براؤزرز کے ذریعے اس پابندی سے بچ نکلتے تھے اور بغیر پریمیئم سبسکرپشن کے آڈیو سنتے رہتے تھے۔ تاہم اب گوگل نے اس راستے کو بھی بند کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر شکایات Samsung Internet استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے سامنے آئی ہیں، تاہم دیگر براؤزرز پر بھی یہی مسئلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے بتایا کہ ویڈیو بند ہونے سے پہلے اسکرین پر ایک مختصر نوٹیفکیشن بھی نظر آتا ہے، جس کے بعد میڈیا کنٹرولز غائب ہو جاتے ہیں۔

گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیک گراؤنڈ پلے بیک یوٹیوب پریمیئم کی خصوصی سہولت ہے، اور اگر ماضی میں کچھ فری صارفین کو یہ سہولت مل رہی تھی تو اب تمام پلیٹ فارمز پر یکساں پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فری صارفین کا کہنا ہے کہ براؤزر کیش کلیئر کرنا یا پکچر اِن پکچر سیٹنگ تبدیل کرنا بھی اب کسی کام نہیں آ رہا۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ معاملات میں پریمیئم صارفین کو بھی تھرڈ پارٹی براؤزرز پر بیک گراؤنڈ پلے بیک کا مسئلہ پیش آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پریمیئم صارفین کو بیک گراؤنڈ پلے بیک، آف لائن ویڈیو ڈاؤن لوڈ، ویڈیوز کی قطار بنانے اور بہتر ویڈیو کوالٹی جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی

Read More

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

TECHNOLOGY

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.