پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی

پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کے حوالے سے تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے کیوں کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات خاصے مضبوط ہیں۔

چاند کی پیدائش کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش کے بعد اگلے روز اس کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

18 فروری کو رویت کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

کراچی میں چاند کی عمر اور غروب کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اسی روز کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جب کہ چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے۔

یکم رمضان  المبارک

محکمہ موسمیات کے فلکیاتی تجزیے کے مطابق 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات کے باعث یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے، تاہم ماہِ صیام کا چاند نظر آنے سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راشد احمد صدیقی کے بیٹے سے

Read More

پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکسوں میں بڑی کمی، ڈیلرز نے قیمتوں میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی

حکومت کی جانب سے بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف پیکج اور خرید

Read More

TECHNOLOGY

گرمی کے اس شدید موسم میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے

شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اس موسم میں جہاں انسان

Read More

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.