یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی سے بنائے گئے 16 ٹاپ چینلز ڈیلیٹ کر دیئے۔

یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس میں اے آئی سے بنے چینلز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور اس اقدام کو یوٹیوب کی جانب سے پلیٹ فارم پر مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور اسپیم پر مبنی خودکار چینلز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا قرار دیا گیا ہے۔

آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم کیپ وِنگ (Kapwing) کی تازہ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت سے تیار کیے گئے کم معیار کے مواد پر مشتمل 16 نمایاں چینلز ختم کیے، جنھوں نے مجموعی طور پر 4 ارب 70 کروڑ سے زائد ویوز اور 3 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر رکھے تھے۔

کیپ وِنگ نے نومبر 2025 میں اپنی ایک رپورٹ میں پہلی بار ان چینلز کی نشان دہی کی تھی، جس میں اے آئی کے ذریعے چلنے والے سب سے زیادہ سبسکرائب شدہ 100 نام نہاد غیر معیاری اکاؤنٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ ان میں سے بیش تر چینلز خودکار آوازوں، بار بار استعمال کی جانے والی ویڈیوز اور ایک جیسے موضوعات پر مشتمل مواد شائع کرتے تھے۔

اس رپورٹ کے بعد ان میں شامل 16 چینلز کو یا تو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا یا ان کی تمام ویڈیوز حذف کر دی گئیں۔ اندازوں کے مطابق یہ چینلز سالانہ تقریباً ایک کروڑ امریکی ڈالر کی آمدن حاصل کر رہے تھے۔

متاثرہ مقبول چینلز میں وہ بھی شامل ہیں جو اینی میٹڈ نقل شدہ ویڈیوز، مذہبی کہانیوں کے مسلسل سلسلے، اور وائرل طرز کی ویڈیوز تیار کر رہے تھے، کچھ اکاؤنٹس اب بھی یوٹیوب پر موجود ہیں تاہم ان پر کوئی ویڈیو دستیاب نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کارروائی صرف آمدن روکنے کے بجائے مخصوص مواد کو نشانہ بنا کر کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے کہا تھا کہ کمپنی ایسے دہرائے جانے والے اور کم محنت سے تیار کیے گئے اے آئی مواد کے خلاف اقدامات بڑھا رہی ہے جو اسپام یا فریب دہی پر مبنی ہوں

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.