واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز کو کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ نے اواتار بنایا ہے تو آپ کو ایک پرائیویسی سیٹنگ نظر آئے گی جسے اواتار اسٹیکرز کہا جاتا ہے۔ اس سیٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ فیصلہ کر سکیں کہ کون لوگ آپ کے ایواتار اسٹیکرز کو چیٹ میں اپنے اسٹیکرز کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈیفالٹ طور پر یہ سیٹنگ ’مائی کنٹیکٹس‘ پر مقرر ہوتی ہے۔ اس کو تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

More (3 عمودی نقاط) > Settings > Privacy > Avatar Stickers پر جائیں۔

یہاں آپ 3 اختیارات میں سے کوئی بھی منتخب کر سکتے ہیں: My Contacts, Selected Contacts یا Nobody۔

My Contacts:  اس کا مطلب ہے کہ آپ کے تمام محفوظ شدہ رابطے آپ کے اواتار اسٹیکرز کو اپنے اسٹیکرز کے ساتھ چیٹ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ شخص بھی آپ کو اپنے رابطوں میں محفوظ کرے۔

Selected Contacts:  اس کا مطلب ہے کہ آپ مخصوص رابطوں کو منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے اسٹیکرز کو چیٹ میں استعمال کر سکیں۔ اس صورت میں بھی ضروری ہے کہ وہ شخص آپ کو اپنے رابطوں میں محفوظ کرے۔

Nobody:  اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کے اواتار اسٹیکرز کو اپنے اسٹیکرز کے ساتھ استعمال نہیں کر سکتا۔

یہ سیٹنگ آپ کے اواتار اسٹیکرز کے استعمال پر مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے اور آپ کی پرائیویسی کو یقینی بناتی ہے

Share On Social Media

KARACHI

نیٹ بلنگ سسٹم صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے نیٹ بلنگ سسٹم کے

Read More

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.