واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت چینل ایڈمنز اب یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی چینل اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ کی گئی ہیں۔ یہ نیا فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کیے گئے تازہ اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے چینل ایڈمنسٹریٹرز کو اپنی پوسٹس کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی۔ فارورڈ کاؤنٹ فارورڈ بٹن کے ساتھ، ایموجی ری ایکشنز کے برابر دکھائی دے گا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ کون سی اپڈیٹس زیادہ شیئر ہو رہی ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر فی الحال صرف چینل ایڈمنز کے لیے دستیاب ہے۔ چینل فالوورز اس مرحلے پر فارورڈ کی تعداد نہیں دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ چینل اپڈیٹس کی فارورڈنگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہے گی۔ کمپنی یہ ٹریک نہیں کرتی کہ کس صارف نے مواد فارورڈ کیا یا کہاں شیئر کیا گیا۔ فارورڈ کاؤنٹ کا حساب منتخب وصول کنندگان کی تعداد کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے، چاہے ایک ہی چیٹ میں پیغام کئی بار فارورڈ کیا جائے۔

یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.4.11 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد اسے جلد دیگر صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.