اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت سندھ بھر میں کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد اسلحہ کی نمائش نہیں کریں گے، کمپیوٹرائزڈ لائسنس رکھنے والوں کو اضافی دستاویز اور کیری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید انتہائی آسان ہوگئی ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے درخواست جمع کرواکر اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کروانی ہوگی

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی سب سے سستی مصنوعی ذہانت کی سبسکرپشن گوگل اے آئی پلس کو

Read More

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.