کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں اور ورکرز کے تحفظ کیلئے شہر بھر میں 7 ہزار 703 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت لیڈی پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں 2724، ویسٹ زون میں 2908 جبکہ ساؤتھ زون میں 2071 پولیس اہلکار پولیو مہم کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے تمام زونل افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران بچوں اور پولیو ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.