ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا رد عمل آگیا

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ 15 فروری کو ہونے والا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ردعمل آگیا ہے۔

پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی نے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ سنا ہے حکومت پاکستان نے ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اپنی قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ منتخب کردہ طریقے سے کھیلنے کا کہا ہے۔

ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم پی سی بی کے آفیشل بیان کا انتظار کررہے ہیں، اس پوزیشن کا عالمی اسپورٹس ایونٹ سے ہم آہنگ ہونا مشکل ہے، یہ فیصلہ نہ عالمی گیم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی کرکٹ شائقین بشمول لاکھوں پاکستانیوں کے مفاد میں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے اس فیصلے کا گلوبل کرکٹ ایکو سسٹم پر اثرپڑے گا، امید ہے کہ پی سی بی خود پاکستان میں کرکٹ پر مضمرات کو بھی مد نظررکھے گی، پاکستان خود بھی اس کا بینفشری ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے تمام ترتحفظات کے باوجود ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی لیکن قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری 2026 کو شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.