آیت اللہ خامنہ ای کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کو ایران سے معاہدے کی اُمید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے طاقتور بحری جنگی جہاز موجود ہیں، جو دو دن کے اندر مطلوبہ مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو وہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے خامنہ ای ایسا ہی کہیں گے، لیکن امریکا ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو حالات کا رخ واضح ہو جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جنگی جہاز نہایت قریب موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر صرف دو دن میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی ڈیل کے خواہاں ہیں، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر یہ دیکھا جائے گا کہ آیا خامنہ ای کی بات درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو یہ جنگ صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدر مسلسل بحری جہاز لانے کی بات کر رہے ہیں، لیکن ایرانی قوم ان دھمکیوں سے نہ ڈرے گی اور نہ ہی مرعوب ہوگی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران کسی ملک پر حملے کا آغاز نہیں کرتا اور نہ ہی جنگ کا خواہاں ہے، تاہم اگر کسی نے ایرانی قوم پر حملہ کیا یا اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی تو ایران اس کا سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.