اٹلی کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان، پاکستانی طلبا کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے ایک بڑی اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اٹلی کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے تعلیمی سال 2026–27 کے لیے اپنی باوقار اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جن کے تحت پاکستانی طلبہ اٹلی کی ممتاز سرکاری جامعات اور تحقیقی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام بین الاقوامی طلبا کو اٹلی میں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے طلبا کو اٹلی کے جدید تعلیمی نظام سے روشناس کروانا ہے۔ پاکستانی طلبا بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ ایم اے ای سی آئی اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو ہر ماہ 900 یورو بطور وظیفہ فراہم کیا جائے گا، جس سے رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی اخراجات پورے کیے جا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اٹلی کی سرکاری جامعات میں ٹیوشن فیس اور داخلہ فیس سے مکمل استثنا دیا جائے گا۔

اسکالرشپ میں ہیلتھ اور ایکسیڈنٹ انشورنس بھی شامل ہے، جو دورانِ تعلیم طلبا کو طبی تحفظ فراہم کرے گی۔

اسکالرشپس عام طور پر 3، چھ یا 9 ماہ کے لیے دی جاتی ہیں، تاہم جو طلبا طویل المدتی ڈگری پروگرامز جیسے ماسٹرز یا پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کریں گے، وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اسکالرشپ میں توسیع کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

کن پروگرامز کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے؟

اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے یہ اسکالرشپ مختلف تعلیمی شعبہ جات میں دستیاب ہے، جن میں ماسٹرز ڈگری پروگرامز، پی ایچ ڈی پروگرامز اور تحقیقی منصوبے شامل ہیں۔ ہر پروگرام کے لیے اہلیت کی شرائط الگ مقرر کی گئی ہیں تاکہ اہل اور باصلاحیت طلبہ کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اہلیت کے معیار

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی امیدواروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

ماسٹرز پروگرامز کے لیے امیدوار کی عمر 28 سال سے کم ہونی چاہیے اور اس کے پاس متعلقہ شعبے میں بیچلر ڈگری ہونی ضروری ہے۔

پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدوار کے پاس ماسٹرز ڈگری کے ساتھ کسی اطالوی یا متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے داخلے یا پیشگی قبولیت (Pre-Acceptance) کا خط ہونا لازمی ہے۔

تحقیقی پروگرامز کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال تک ہو سکتی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

اسکالرشپ کے لیے تمام درخواستیں صرف Study in Italy کے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔ امیدواروں کو پہلے ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اس کے بعد اپنی اہلیت کے مطابق کورس یا پروگرام کا انتخاب کرنا ہوگا اور تمام مطلوبہ دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ نامکمل یا تاخیر سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

درکار دستاویزات

درخواست کے ساتھ درج ذیل کاغذات جمع کروانا لازمی ہیں:

پاسپورٹ کی واضح کاپی

تفصیلی سی وی (یوروپاس فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی)

تعلیمی اسناد اور ٹرانسکرپٹس

ذاتی تعارفی یا حوصلہ افزائی کا خط (Motivation Letter)

زبان کی مہارت کا سرٹیفکیٹ (انگریزی یا اطالوی)

ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے داخلہ یا پری ایکسیپٹنس لیٹر

پی ایچ ڈی اور ریسرچ امیدواروں کے لیے جامع تحقیقی منصوبہ

یاد رہے کہ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کروانے کی متوقع آخری تاریخ جون 2026 کے وسط تک ہے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اسکالرشپ پاکستانی طلبا کے لیے ایک سنہری موقع ہے، جس کے ذریعے وہ اٹلی کے جدید تعلیمی اور تحقیقی ماحول میں تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں۔


زنیرہ رفیع

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.