محسن نقوی کا کراچی ایئرپورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ ،امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کاجائزہ لیا

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ ، امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ  کیا ،انہوں نے  بیرون ممالک جانے والے مسافروں سےملاقات کی ۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے  مسافروں سے امیگریشن پراسیس بارے پوچھا ، انہوں نے سعودی عرب جانے والےمسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔

 محسن نقوی نے خود ایف آئی اے حکام سے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، نامکمل دستاویزات پر 3 مسافروں کو روکنے والے ایف آئی اےافسر کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی،ایسے باصلاحیت ایف آئی اے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں۔

نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے،درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا گیا ہے نہ روکا جائے گا۔

 پاکستان کے وقار کو بلند اور مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں.

Read More

 پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

جیکب آباد کے علاقے میرپور بوریرو میں پسند کی شادی کے تنازع پر مشتعل افراد

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.