پاکستانی نمائش کنندگان نے مختلف شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی

دبئی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے دبئی میں گلف فوڈ 2026 کے موقع پر پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے مختلف پاکستانی اسٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقات کی، انہیں برآمدات میں اضافے اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی جانب سے 67 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ 75 پاکستانی کمپنیاں نجی طور پر نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی نمائش کنندگان چاول، دالیں اور اجناس، ورلڈ فوڈ، مشروبات، اور گوشت و پولٹری سمیت مختلف شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ گلف فوڈ میں پاکستان کی بھرپور موجودگی دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا،
“مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ گلف فوڈ ایکسپو میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے بڑی تعداد میں اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں۔”
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اُڑان پاکستان کے تحت حکومت کی اولین ترجیح برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو خودانحصاری کی جانب گامزن کیا جا سکے۔انہوں نے کہا،
“اگر ہمیں آئی ایم ایف اور غیر ملکی قرضوں پر انحصار سے مستقل نجات حاصل کرنی ہے تو اس کا واحد راستہ برآمدات کا فروغ ہے۔ مجھے خاص طور پر یہ دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز اب ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس کی جانب توجہ دے رہے ہیں، اور مختلف اسٹالز پر پیش کی گئی مصنوعات بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں۔”وفاقی وزیر نے مزید کہا،“ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کی جائیں اور 2035 تک 100 ارب ڈالر کی برآمدات سے تجاوز کیا جائے۔ ان اہداف کے حصول کے لیے حکومت نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی اور مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ ہم اس بات کے لیے پُرعزم ہیں کہ نجی شعبے میں پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت کے معیارات کو فروغ دیا جائے تاکہ ’میڈ اِن پاکستان‘ دنیا بھر میں معیار کی علامت بن سکے، اور پاکستانی مصنوعات ہر اسٹال، ہر دکان اور ہر شیلف پر نمایاں نظر آئیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے TDAP کی جانب سے قائم کردہ بریانی فیسٹیول اسٹال کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر پاکستانی باسمتی چاول کی نمائش کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر اطہر حسین کھوکھر، ڈائریکٹر جنرل (ایگرو ڈویژن)، TDAP؛ علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر؛ شبیّر مرچنٹ، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی اور فیصل جہانگیر ملک، چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

TECHNOLOGY

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.