فیلڈ مارشل سے ترک چیف آف اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو نے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے ترک مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے دفاعی اور عسکری سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ترک کمانڈر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاک ترکیہ کے دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔   دونوں جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور قریبی رابطہ کاری کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

 فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی قرار دیا۔ جنرل سلچوق بایراکتاروغلو نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔  انہوں نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بھی ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو نے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ تاریخی دوستانہ تعلقات اور برادرانہ روابط کا اعادہ کیا۔ ترک چیف آف ڈیفنس فورسز نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 معزز مہمان نے افغانستان سمیت خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ترکی کے عزم کا اظہار کیا اور تنازعات سے بچاؤ، باہمی مشاورت اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اجتماعی سلامتی کے فروغ پر زور دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.