ملک کے کن حصوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعض علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری اور گلیات میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نارووال، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی اور گوادر میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، کوہستان، سوات، کالام اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد اور گردونواح میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گلیات کے بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 6، لاہور 10، کراچی 13، پشاور اور مظفرآباد 5، کوئٹہ 3، مری صفر اور گلگت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.