پریم میٹ کا کراچی میں اعلیٰ سطحی بزنس میٹنگ، عالمی تعاون اور برآمدی امکانات پر تفصیلی گفتگو

کراچی ( ): Reefat Enterprises & Event Fixers کے زیرِ اہتمام Sky Logistics & Contractors (کویت) سے تعلق رکھنے والے معروف اور بین الاقوامی سطح پر متحرک بزنس لیڈر محمد رضا کے اعزاز میں ایک نہایت اہم اور بامقصد بزنس میٹنگ Prime Meat Head Office (DHA کراچی) میں منعقد ہوئی۔یہ میٹنگ محمد رضا کے دورہ کراچی کے دوران منعقد ہونے والی اولین رسمی بزنس ملاقات تھی، جس کا مقصد پاکستان کی فوڈ انڈسٹری، بالخصوص گوشت کی برآمدات اور لاجسٹکس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔اس اہم اجلاس میں Prime Meat کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، جن میں چیئرمین، Prime Meat،جام ظفر اللہ دھاریجو اور ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ سیلز، Prime Meat مہاد جیلانی شامل تھے۔شرکاء نے ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں فوڈ انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران گوشت کی صنعت میں جدید تقاضوں، حلال فوڈ اسٹینڈرڈز، کولڈ چین لاجسٹکس، سپلائی چین مینجمنٹ، کوالٹی کنٹرول، پیکجنگ اور پاکستانی گوشت کو خلیجی ممالک سمیت عالمی منڈیوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا حلال گوشت موجود ہے جسے درست حکمتِ عملی، جدید لاجسٹکس اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ محمد رضا نے Prime Meat کے پروفیشنل انتظامی ڈھانچے، اعلیٰ معیار، وژن اور برآمدی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ Sky Logistics & Contractors مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے، لاجسٹکس سہولیات کو بہتر بنانے اور برآمدی عمل کو آسان بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر Prime Meat کی قیادت نے بھی عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو وسعت دینے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اپنی مصنوعات پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شرکاء نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں، بزنس پارٹنرشپ اور طویل المدتی تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔یہ میٹنگ نہ صرف پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک مثبت سنگِ میل ثابت ہوئی بلکہ اس سے پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ بھی ہموار ہوئی۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی بزنس دورے ملکی معیشت کے استحکام،برآمدات میں اضافے اور پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔آخر میں Reefat Enterprises & Event Fixers نے اس کامیاب ملاقات کو پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کروانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی بزنس روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک نہایت اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.