قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

ایک سائل کے سوال کے جواب میں مصری دار الافتا نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت ایپلی کیشنز، جس میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے، مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز پر اعتماد شرعی لحاظ سے ممنوع ہے۔

مصری دار الافتا نے کہا کہ قرآن شریف کو سمجھنے کے لیے قیاس آرائیوں، تخمینوں، غیر مستند ذرائع اور معلومات پر انحصار کرنے والی مصنوعی ذہانت سے معاشرے میں شرعی اور تحقیقی فساد اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

دارالافتا کا کہنا ہے کہ مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سے گمراہ کن معلومات پھیلنے اور غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، قرآن مجید کی آیات کی تفسیر کے لیے چیٹ جی بی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی دیگر ایپلی کیشنز پر اعتماد نہ کیا جائے۔

مصری دار الافتا نے قرآن پاک کی تفسیر جاننے کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین، علمی شخصیات اور دینی اداروں سے رجوع کرنے پر زور دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

فنڈز نہ ہونے سے منور چورنگی انڈر پاس تعطل کاشکار

بروقت فنڈز سے منصوبہ جون تک مکمل کرلیں گے ،ڈی جی کے ڈی اے کمشنر

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.