ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا

ایپل کی جانب سے فروری کے وسط میں سری کے نئے ورژن پیش متعارف کیے جانے کی توقع ہے۔

بلومبرگ کے مارک گورمن کے مطابق ایپل سری میں گوگل کے جیمینی اے آئی ماڈلز کو شامل کرے گا جو جون 2024 میں کیے گئے اعلانات کے مطابق صارف کے ذاتی ڈیٹا اور آن اسکرین مواد تک رسائی کے ذریعے مختلف کام مکمل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

فروری میں آنے والا یہ اپڈیٹ جون میں ہونے والی ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں بڑے اپڈیٹ کے لیے پیش خیمہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جدید سری مزید بات چیت پر مبنی ہوگا جس کا انداز مشہور اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر گوگل کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر بھی چل سکے گا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپل کو اپنی اے آئی حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں داخلی مشکلات کا سامنا ہے۔

سنہ 2025 میں کمپنی کی اے آئی ٹیم اپنی توقعات پر پورا نہ اتر سکی تھی جس کے بعد گوگل کے ساتھ حالیہ تعاون اور اے آئی چیف جان جیانانڈریا کے رخصت ہونے کی خبریں آئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمینی پاورڈ سری ایپل کے اے آئی منصوبوں میں ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے جس سے وائس اسسٹنٹس اور جدید اے آئی ڈریوین ڈیجیٹل ہیلپرز کے درمیان فرق کم ہو سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و

Read More

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، 435 موبائل برآمد

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔  کراچی کے

Read More

TECHNOLOGY

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

دنیا بھر میں کروڑوں نئے افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے ہیں لیکن سائبر جرائم پیشہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.