ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا

ایپل کی جانب سے فروری کے وسط میں سری کے نئے ورژن پیش متعارف کیے جانے کی توقع ہے۔

بلومبرگ کے مارک گورمن کے مطابق ایپل سری میں گوگل کے جیمینی اے آئی ماڈلز کو شامل کرے گا جو جون 2024 میں کیے گئے اعلانات کے مطابق صارف کے ذاتی ڈیٹا اور آن اسکرین مواد تک رسائی کے ذریعے مختلف کام مکمل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

فروری میں آنے والا یہ اپڈیٹ جون میں ہونے والی ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں بڑے اپڈیٹ کے لیے پیش خیمہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جدید سری مزید بات چیت پر مبنی ہوگا جس کا انداز مشہور اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر گوگل کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر بھی چل سکے گا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپل کو اپنی اے آئی حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں داخلی مشکلات کا سامنا ہے۔

سنہ 2025 میں کمپنی کی اے آئی ٹیم اپنی توقعات پر پورا نہ اتر سکی تھی جس کے بعد گوگل کے ساتھ حالیہ تعاون اور اے آئی چیف جان جیانانڈریا کے رخصت ہونے کی خبریں آئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمینی پاورڈ سری ایپل کے اے آئی منصوبوں میں ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے جس سے وائس اسسٹنٹس اور جدید اے آئی ڈریوین ڈیجیٹل ہیلپرز کے درمیان فرق کم ہو سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.