شکارپور: ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ، پشاور جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

صوبہ سندھ میں شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ میں آج ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پشاور جانے والی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو جملہ تفصیلات سے فی الفور آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسی دوران ریسکیو کے لیے متعلقہ پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں، تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

وزیر داخلہ سندھ نے پرامن اور پرسکون ماحول کو دہشت زدہ کرنے والے عناصر کو جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطراف کی سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

مزید برآں وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اور جدید طریقوں کے ذریعے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

Share On Social Media

KARACHI

رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے )

Read More

میر رضا علی قتل کیس: کراچی پولیس کو ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا

کراچی میں نوجوان میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.