گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن تقریباً مکمل کر لیا گیا۔ عمارت کو 26 جنوری کو سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ میں جاری سرچ آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اور کسی کا پیارا لاپتا ہے تو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتا ہے۔

جاوید نبی نے کہا کہ اب تک عمارت کے ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی۔ جبکہ 16 کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ جو معاوضے کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ شناخت اور جانچ کے عمل کے بعد جلد ورثاء میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

دوسری طرف ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور گل پلازہ کے چوکیداروں اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غفلت اور لاپروائی کے پہلو سامنے لائے جائیں گے۔ گل پلازہ میں حادثے کے وقت موجود 6 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات لیے جا چکے ہیں۔ ایک ڈی وی آر بھی ملا ہے۔ جس کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دروازے کیوں بند کیے گئے اور آگ کے بعد کیوں نہیں کھولے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے مکمل سیل اور تحقیقات کے بعد واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے گا۔ تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.