امریکا اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ معاملے پر معاہدے کا ابتدائی خاکہ طے پا گیا

امریکا اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ پر ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ برطانیہ کے سائپرس معاہدے کی طرح ہوگا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کے چند منتخب علاقوں میں اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ وہ اس کے معدنی وسائل میں بھی حصہ دار ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس اور چین کسی بھی صورت اس معاہدے میں مداخلت نہیں کر سکیں گے اور امریکا وہاں اپنا جدید گولڈن ڈوم سسٹم بھی نصب کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے گرین لینڈ اور پورے آرکٹک خطے کے لیے معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے پہلے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ اگلے ماہ نیٹو پر کوئی نیا ٹیرف نہیں عائد کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ یہ حل امریکا اور نیٹو کے لیے بہترین پیشرفت ثابت ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ پورے جزیرے کے بجائے گرین لینڈ کے چند مخصوص علاقوں پر امریکا کو خودمختاری دے گا۔ امریکا اس معاہدے کے تحت فوجی مشقیں، انٹیلی جنس مشنز اور تربیتی سرگرمیاں ڈنمارک سے اجازت لیے بغیر انجام دے سکے گا۔

اس کے علاوہ، امریکا کو مقامی ترقیاتی منصوبے، بشمول معدنی وسائل کی کان کنی کے محدود مواقع بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔

گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو اسمارٹ فونز سے لے کر میزائل سسٹمز تک میں استعمال ہوتی ہیں۔

اُدھرڈنمارک کی حکومت نے گرین لینڈ کی مکمل خودمختاری امریکا کو منتقل کرنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ڈیووس میں کیے گئے بیانات کا خیر مقدم کرتی ہیں، تاہم فوجی طاقت کے استعمال کو قطعی طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس پر ردعمل میں کہا کہ ڈنمارک کی وزیراعظم یہ بات براہِ راست میرے سامنے آ کر کہیں۔

اس معاہدے کے بعد امریکا کے لیے گرین لینڈ میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے اور معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں، جبکہ ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کے خدشات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے

Read More

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.