ایف پی سی سی آئی کی میزبانی میں 10 ملکی ECO-CCI کی 30ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 20ویں جنرل اسمبلی کا تاریخی اجلاس کراچی میں منعقدہو ا: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

22 جنوری 2026(کراچی): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،جو کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریECO-CCI کے بھی صدر ہیں، عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ECO-CCI کی 30ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 20ویں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی میزبانی کی ہے۔ اس تاریخی تقریب کو علاقائی تجارت اور اقتصادی سفارتکاری کے حوالے سے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں ECO-CCI کے رکن ممالک کے چیمبرز کے عہدیداران کے علاوہ ای سی او سیکریٹریٹ اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB)کے اعلیٰ سطحی نمائندگان نے بھی شرکت کی؛ جس کا مقصد خطے میں معاشی انضمام اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کی، جہاں انہوں نے استقبالیہ خطاب کے ساتھ تنظیم کی سرگرمیوں پر جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، مائنز اینڈ ایگریکلچر اور ترکی کی یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز (TOBB) کے نمائندگان نے ای سی او رکن ممالک کو درپیش اہم مسائل، چیلنجز اور مواقع پر اظہارِ خیال کیا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ خطے کی تجارتی ترقی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا؛ جس کا اظہار ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ڈائریکٹر جنرل عبد الکریم میمن نے،جو کہ وزارتِ تجارت کی نمائندگی کر رہے تھے، نے اپنے اہم بیانات میں کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقائی معیشت کے تناظر میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی قیادت، ای سی او سائنس فاؤنڈیشن کے صدر، او آئی سی آربیٹریشن سینٹر کے سیکریٹری جنرل اور ای سی او کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے اہم پیغامات اور پلان پیش کیے گئے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس بات کو نمایاں کیا کہ اجلاس کے دوران ایک اہم مرحلہ ای سی او سی سی آئی اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ (ICCD)کے درمیان مفاہمتی یادداشت MoU پر دستخط کی تقریب تھی۔ اس موقع پر عاطف اکرام شیخ اور آئی سی سی ڈی کے سیکریٹری جنرل شیخ یوسف حسن خلاوی نے مستقبل میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔افتتاحی سیشن کے بعد اجلاس ایک بھرپور ورکنگ سیشن میں تبدیل ہو گیا؛ جس کا مقصد علاقائی روابط کو عملی شکل دینا تھا۔ ایجنڈے میں ای سی او سی سی آئی کی خصوصی کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی پریزنٹیشنز بھی شامل تھیں؛ جن میں تجارت میں سہولت کاری، ٹرانسپورٹ، سیاحت، صنعت، سرمایہ کاری، ایس ایم ای(SMEs) کے فروغ اور ویمن انٹرپرینیورز کونسل جیسے اہم شعبے شامل تھے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ یہ سیشنز خصوصی کمیٹیوں کے سربراہان اور پاکستانی نمائندگان کو معاشی ترقی کے لیے پیش رفت اور حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل اسمبلی میں علاقائی انفراسٹرکچر اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ زیرِ بحث آنے والے اہم اقدامات میں ای سی او نمائش کا انعقاد، ای سی او ویزا اسٹیکر انیشی ایٹو (کاروباری سفر میں آسانی کے لیے)، ای سی او ٹرین پراجیکٹ کو فعال بنانا اور ای سی او کی خصوصی ویب سائٹ کی تیاری شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، حالیہ ریجنل پلاننگ کمیٹی اجلاس کی پیش رفت سے بھی ایوان کو آگاہ کیا گیا؛ تاکہ، تمام رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.