سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حکام نے آگ کی ایک ٹائم لائن تیار کی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ پلازہ کے عقبی حصے میں 10 بجکر 7 منٹ پر آگ لگی۔

10 بجکر 8 منٹ پر گل پلازہ میں دھواں نظر آنا شروع ہوا، 10 بجکر 12 منٹ پر آگ کے شعلے نظر آئے اور ایمبولینسیں پہنچنا شروع ہو گئیں، جب کہ پلازہ کے ایم اے جناح روڈ والی سائیڈ پر 10 بجکر 18 منٹ پر آگ نظر آئی، اور پھر چند ہی لمحوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی نظر آنا شروع ہو گئی تھیں۔

فوٹیج ٹائم لائن سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ کو پچھلے حصے سے اگلے حصے میں پہنچنے میں 11 منٹ لگے۔

سی سی ٹی وی کیمرے خراب


دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی آفس کے ساتھ لگے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے حادثے کے دن لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ پہلے سے خراب تھے۔

جب کہ گل پلازہ میں آگ لگنے سے چند روز قبل نیا سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا، ویڈیو میں گل پلازہ میں لگے درجنوں کیمروں کی مانیٹرنگ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیمروں کے ساتھ ڈی وی آر بھی نصب تھا۔ نئے سی سی ٹی وی کیمرے تمام فلورز پر موجود تھے اور میئر کی ہدایت کے بعد کیمروں کی مرمت کے لیے مینٹیننس ٹیم پہنچی تھی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ


دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گل پلازہ میں 16 دروازے تھے، اور حادثے کے وقت بیش تر بند تھے، صرف 2 دروازے کھلے تھے، لوگوں نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، آتشزدگی کے دوران پھنسے افراد نے ایک دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔

کسی بھی تخریب کاری کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 مختلف مقامات سے نمونے جمع کیے ہیں، 3 نمونے مصنوعی پھولوں کی دکان، 3 دیگر مقامات سے جمع کیے گئے، لاشوں کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.