ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 18 ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس حوالے سے وفاق آرٹیکل 148 اور 149 کے اختیارات کو استعمال کرے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ یہ ہمارے لیے ناسور بن گئی ہے۔ ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں بس اب بہت ہو گیا، اٹھارویں ترمیم کا ڈراما ختم ہو جانا چاہیے کیونکہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کے لیے اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو جو ناجائز طاقت دی گئی، وہ ہمیں مار رہی ہے۔ یہ ترمیم ہماری نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو جمہوری دہشت گردی ہے۔ سندھ میں اس جمہوری دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے اس ترمیم کو فوری ختم کیا جائے، اس حوالے سے ہم ہر طرح کی حمایت کریں گے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ گُل پلازہ آتشزدگی میں معصوم لوگوں کے مرنے کا افسوس ہے اور متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبے میں 18 سال سے حکومت ہے اور کراچی میں روز کئی لوگ مر رہے ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کچھ کرنا ہوتا تو آج یہ نہ ہو رہا ہوتا۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ جب تک شفاف مردم شماری نہیں ہو گی، ہماری صوبائی حکومت نہیں آئے گی۔ پیپلز پارٹی کو کھلی آزادی دیدی گئی جو چاہے کرو۔ وزیراعظم چاہتے ہوئے بھی اس صوبےکیلیے کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ پی پی ناراض ہو جاتی ہے۔ میں ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ 18 ویں ترمیم ختم کی جائ

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.