کیا واقعی فروری 2026 ’معجزاتی‘ مہینہ ہوگا؟

فروری 2026 کے قریب آتے ہی ایک وائرل پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مہینہ ایک ایسا نایاب مہینہ ہے جو 823 سال میں صرف ایک بار آتا ہے۔

یہ پیغام عموماً نہایت سنسنی خیز انداز میں شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں کہا جاتا ہے کہ فروری 2026 میں چار اتوار، چار پیر، چار منگل اور اسی طرح ہفتے کے تمام دن چار چار بار آئیں گے، اور آخر میں لکھا ہوتا ہے کہ اسے MiracleIn کہا جاتا ہے۔

کچھ ورژنز میں تو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ ’معجزات‘ کے حصول کے لیے اس پیغام کو آگے ضرور بھیجیں۔

تاہم فیکٹ چیکرز اور کیلنڈر ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور اس کے پیچھے موجود حساب کتاب نہایت سادہ ہے۔

فروری 2026 کوئی نایاب مہینہ کیوں نہیں؟

فروری 2026 میں 28 دن ہوں گے کیونکہ 2026 کوئی لیپ ایئر نہیں ہےاور 28 دن کا مطلب بالکل چار ہفتے ہیں یعنی: 28 ÷ 7 = 4۔

لہٰذا ایسے مہینے میں ہفتے کے تمام دن لازماً چار چار بار آتے ہیں، اور اس میں نہ تو کوئی معجزہ ہے، نہ ہی یہ کوئی صدیوں بعد ہونے والا واقعہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

نادرا نے کراچی کی اہم برانچ میں خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اپنی

Read More

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران چونکا دینے والا انکشاف

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں انکشاف ہوا

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.