پنجاب میں بجلی چوری روکنے،ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیئلے رینجرز تعینات کرنے کا حکم

پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ناکامی پر وفاقی وزارت توانائی کی درخواست منظور کرلی گئی،حکومت نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز کی تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لئے رینجرز کی مدد وفاقی وزارت توانائی نے مانگی تھی جس پر وزارتِ داخلہ نےرینجرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کےمطابق رینجرز کی تعیناتی بجلی تقسیم کار کمپنیوں اورمیپکو کی معاونت کے لیےکی جائے گی ۔

تعیناتی کا مقصد بجلی چوری کےخلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانا ہے،نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ رینجرز کو سونپی گئی نئی ذمہ داری متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی واپس لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں