آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا تو اُن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے؛ ایران

ایران نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی حفاظت سے متعلق ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ یا براہِ راست اقدام کے انتہائی سنگین اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ہمارے رہبر معظم کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قیادت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے بھی خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر پر کسی بھی قسم کا حملہ مکمل جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں کسی نئی محاذ آرائی کی ذمہ داری صرف اور صرف امریکا پر عائد ہوگی اور ایران بری الذمہ ہوگا۔

یا رہے کہ ایران کا یہ سخت ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں آیت اللہ خامنہ ای پر تنقید کرتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی ضرورت پر بات کی تھی۔

ایران اور امریکا کے درمیان اس تازہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

ایران ان پپرتشدد مظاہروں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ سمجھتا ہے جب کی صدر ٹرمپ بھی دھمکی دے چکے ہیں اگر گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو وہ بڑا حملہ کردیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.