سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کے بعد ریسکیو، تلاش اور تحقیقات کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق اب تک 55 سے 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 88 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید لاشیں دبے ہونے کا خدشہ موجود ہے، اسی لیے رات بھر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا۔

سول اسپتال کراچی منتقل کی گئی لاشوں میں سے 15 کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 11 جسد خاکی لواحقین کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بدھ کے روز بڑی تعداد میں انسانی باقیات اسپتال منتقل کی گئیں، جن میں سے کئی ناقابل شناخت حالت میں تھیں۔

حادثے میں مارے گئے ہونے والے واحد غیر مسلم شہری چرچل کی بھی شناخت ہو چکی ہے، جس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واقعے کے بعد فائنل سرچ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آخری سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد عمارت کو مسمار کر دیا جائے گا تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔ آج کے سرچ آپریشن کے دوران ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھت کے گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر کئی افراد باہر نکلنے سے محروم رہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گل پلازہ مارکیٹ کے چیئرمین تنویر پاستا نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے اب بھی لاشیں نکالی جا رہی ہیں اور ان کی حالت انتہائی خراب ہے، جس کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبے سے بھرے دو ڈمپرز جو غائب ہوئے تھے وہ تاخیر سے پہنچے تھے، وہ ڈمپرز کلیئر ہو گئے ہیں تاہم ریسکیو کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق میزنائن فلور پر واقع ایک دکان سے 20 سے 25 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے دوران کئی افراد نے خود کو بچانے کے لیے اسی دکان میں پناہ لی تھی، جہاں وہ ایک دوسرے سے چپکے ہوئے پائے گئے۔

لاشوں کی حالت ناقابل شناخت ہونے کے باعث ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر شناخت ممکن نہیں، جس سے لواحقین کی مشکلات اور بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ آخری لاپتا شخص کے ملنے تک عمارت کو منہدم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اب بھی ملبے کے نیچے انسانی باقیات موجود ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے کہا کہ متاثرین کو آگ لگنے کا علم تھا، اس کے باوجود وہ عمارت میں موجود رہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سانحے کے چھٹے روز بھی لاپتا افراد کے اہلِ خانہ ملبے کے ڈھیر بنی عمارت کے سامنے امید اور خوف کے ملے جلے جذبات کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔

کئی خاندانوں کے پیارے تاحال لاپتا ہیں، جبکہ کچھ کو ناقابل شناخت لاشوں کی صورت میں اپنے عزیزوں کی خبر ملی ہے۔

ایک متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ بس وہ چاہتی ہیں کہ لاش ہی مل جائے تاکہ انتظار ختم ہو اور دل کو کچھ قرار آئے۔

ادھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ کے ساتھ واقع رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون شدید متاثر ہوئے ہیں، جس پر عمارت کے نقصان زدہ اور خطرناک حصوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رمپا پلازہ کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ اجازت کے بغیر کسی بھی سرگرمی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب گل پلازہ سانحے کی تحقیقات میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چار روز بعد عمارت کا مکمل ریکارڈ کمشنر کراچی کو جمع کرا دیا ہے۔

سات فائلوں پر مشتمل اس ریکارڈ میں تین زیر التواء عدالتی کیسز شامل ہیں جو 1992، 2015 اور 2021 سے متعلق ہیں۔

ان فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات، ری وائزڈ منصوبوں، ریگولرائزیشن پلان اور عمارت کی منظوری سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32، پی آر ون پریڈی کوارٹرز، ضلع ساؤتھ میں جمع کرائی گئی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.