امریکا نے وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی پیداوار اور فروخت پر سخت کنٹرول قائم رکھنے کے اپنے مؤقف کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ایک اور تیل بردار جہاز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی کیریبین میں وینزویلا سے وابستہ تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ لاطینی امریکا میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنیوالی امریکی سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام) نے بتایا کہ موٹر ویسل ساگیٹا کو اس وقت روکا گیا جب وہ وینزویلا آنے یا وہاں سے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ساؤتھ کام کے مطابق یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا سے منسلک پابندی زدہ جہازوں کے خلاف عائد کردہ سمندری قرنطینہ کے تحت کی گئی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جہاز صدر ٹرمپ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیل کی نقل و حمل میں مصروف تھا۔

حکام کے مطابق جہاز کو تحویل میں لینے کا عمل کسی مزاحمت یا تصادم کے بغیر مکمل کیا گیا، اور اس دوران امریکی فورسز کی جانب سے جہاز پر اترنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 10 دسمبر سے وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جسے وینزویلا پر دباؤ بڑھانے کی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

 ماہرین آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے ماہرین نے موئن جو دڑو میں نئی آثارِ

Read More

زہرہ زاہد کی زی لرننگ انیشی ایٹو نے اورنگی ٹاؤن کی طالبات کی گرینڈ گریجویشن تقریب کی میزبانی کی

خواتین کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.